اجراء کی تاریخ: 12 جون 2018 - 18:06

روس کے نائب وزیر خارجہ نے روس کے خلاف امریکہ کی تازہ پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس امریکی پابندیوں کا بھر پور جواب دےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے روس کے خلاف امریکہ کی تازہ پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس امریکی پابندیوں کا بھر پور جواب دےگا۔ روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے نئی پابندیوں میں روس کے شہریوں کو نشانہ بنایا ہے جس کا مناسب جواب دیا جائےگا۔ اس نے کہا کہ امریکہ کے ایسے اقدامات دونوں ممالک کے روابط کف روغ میں رکاوٹ کا باعث بنیں گے۔