اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت انٹیلیجنس نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی سکیورٹی فورسز اور امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں نے رمضان المبارک میں 27 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے کئی دہشت گردانہ حملوں کو ناکام بنادیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت انٹیلیجنس نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی سکیورٹی فورسز اور امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں نے رمضان المبارک میں 27 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے کئی دہشت گردانہ حملوں کو ناکام بنادیا ہے۔ ایران کے انٹیلیجنس ادارے کی رپورٹ کے مطابق شبہائے قدر میں دہشت گرد کئی مقامات پر دہشت گردانہ کارروائی کرنا چاہتے تھے لیکن سکیورٹی دستوں اور امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں نےبر وقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کے حملے قبل از وقت ناکام بنادیئے۔ دہشت گرد عالمی سامراجی اور ایران دشمن  طاقتوں کے ایجنڈے پر کام کرنا چاہتے تھے اور ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں ہتھیار بھی برآمد کئے گئے ہیں۔