قطر نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ عالمی عدالت میں متحدہ عرب امارات کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر مقدمہ قائم کرےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر نے آج اعلان کیا  ہے کہ وہ  عالمی عدالت میں متحدہ عرب امارات کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر مقدمہ قائم کرےگا۔ قطر کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے قطری شہریوں کے اخراج ، قطر کے خلاف ہوائی ، زمینی اور دریائی راستے بند کرکے انسانی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہےجبکہ اس معاہدے پر متحدہ عرب امارات اور قطر نے دستخط کررکھے ہیں ۔ واضح رہے کہ انسانی حقوق کے اس معاہدے پر سعودی عرب، بحرین اور مصر نے دستخط نہیں کئے ہیں ۔ خیال رہے کہ 5 جون 2017 میں سعودی عرب ، امارات، بحرین اور مصر نے قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرکے اس کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کردیئے تھے اور اس پر فضائی، زمینی اور سمندری سرحدیں بھی بند کردی تھیں۔