چين میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر پاکستان کے صدرِ ممنون حسین اور ہندوستان کے وزير اعظم نریندر مودی نے مصافحہ کیا اور غیر رسمی ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نےڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چين میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر پاکستان کے صدرِ  ممنون حسین اور ہندوستان کے وزير اعظم نریندر مودی نے مصافحہ کیا اور غیر رسمی ملاقات اور گفتگو کی۔ چینی صدر شی جن پنگ سے مصافحہ کرنے کے بعد صدر ممنون حسین نے ہندوستانی وزیراعظم سے مصافحہ کیا جس کا نریندر مودی نے گرم جوشی کے ساتھ  جواب دیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان غیر رسمی گفتگو بھی ہوئی اور دونوں رہنما ایک ساتھ اپنی نشستوں کے لیے آگے بڑھے۔