مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی کانگریس کو بتا دیا ہے کہ امریکہ افغانستان میں اپنی فوجی حکمت عملی جاری رکھےگا۔ امریکی صدر نےکانگرنس کو لکھے گئے مراسلے میں کہا ہے کہ " امریکہ افغانستان میں طالبان اور دیگر دہشت گردوں کے خلاف اپنی مسلحہ کارروائیاں جاری رکھے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ افغان حکومت، افغان نیشنل ڈیفنس اور سیکیورٹی فورسز کو درپیش طالبان اور داعش کے حملوں کے پیش نظر انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ذرائع کے مطابق تمام وہابی دہشت گرد تنظیموں کی داغ بیل امریکہ نے ڈالی اور اس سلسلے میں اسے سعودی عرب کا تعاون حاصل رہا ہے۔