مہر خبررساں ایجنسی نے فرانس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریا کی حکومت نے 7 مساجد کو بند اور درجنوں آئمہ جماعات کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔آسٹریا کے چانسلرسیباستین کرُس نے کہا کہ آسٹریا حکومت ویانا میں ان 7 مساجد کو بند کررہی جہاں ترکی کے مالی تعاون سے سیاسی اسلام کی ترویج کی جارہی ہے جب کہ حکومت نے عرب مذہبی گروپ کو بھی تحلیل کرنے کافیصلہ کیا ہے جو ان مساجد کی نگرانی کرتا ہے۔ آسٹریا نے درجنوں آئمہ جماعات کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے انہیں ملک بدر کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
آسٹریا کے چانسلر اسلام کے خلاف سخت مؤقف رکھتے ہیں اور وہ ترکی کے یورپی یونین میں رکنیت کے بھی خلاف ہیں۔