قطر کے وزير خارجہ نے کہا ہے کہ قطر اپنے دفاعی امور کے سلسلے میں سعودی عرب سے اجازت لینے کا پابند نہیں ہے اور قطر کے ایس 400 خریدنے کے فیصلے کا سعودی عرب سے کوئی ربط نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے وزير خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی  نے کہا ہے کہ قطر اپنے دفاعی امور کے سلسلے میں سعودی عرب کی اجازت لینے کا پابند نہیں ہے اور قطر کے ایس 400 خریدنے کے فیصلے کا سعودی عرب سے کوئی ربط نہیں ہے۔ قطر کے وزير خآرجہ نے کہا کہ ایس 400 کا تعلق حملے سے نہیں بلکہ دفاع سے ہے۔ اس نے کہا کہ سعودی عرب کو دوسرے ممالک میںم داخلت سے پرہیز کرنا چاہیے اور اپنی حدود میں رہنا چاہیے۔