سعودی عرب کی امریکہ نواز حکومت نے انسانی حقوق کے طرفدار 17 افراد کو گرفتار کرلیا ہے گرفتار ہونے والوں میں 7 خواتین بھی شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی امریکہ نواز حکومت نے انسانی حقوق کے 17طرفداروں کو گرفتار کرلیا ہے گرفتار ہونے والوں میں 7 خواتین بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق 5 مردوں اور تین خواتین کو رہا کردیا گیا ہے جبکہ 5 مردوں اور 4 خواتین ابھی تک حراست میں ہیں ۔ اس سے قبل انسانی حقوق کی تنظیموں نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کے طرفداروں کی گرفتاری پر شدید احتجاج کیا تھا۔ ادھر سعودی عرب کی دست پروردہ دہشت گرد تنظیم القاعدہ  نے بھی سعودی ولیعہد کو سعودیہ ميں گناہوں کے فروغ اور مغربی سینما ہال کھولنے پر خـبردار کیا ہے۔