اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ کی تجویز اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی تائید سے بریگیڈیئر فرزاد اسماعیلی ایرانی فوج کے اسسٹنٹ کمانڈرمقرر ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل سید عبدالرحیم کی تجویز اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی تائید سے بریگیڈیئر فرزاد اسماعیلی ایرانی فوج  کے اسسٹنٹ  کمانڈرمقرر ہوگئے ہیں۔ بریگیڈیئر اسماعیلی اس سے قبل 8 سال تک خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس کے کمانڈر رہ چکے ہیں۔