مہر خبررساں ایجنسی نے رائے الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ رائے الیوم نے فاش کیا ہے کہ سعودی عرب کے شاہی محل الخزامی میں فائرنگ کا واقعہ درحقیقت کودتا تھا جس کے بعد سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان پر گہرا خوف طاری ہوگیا ہے۔
رائے الیوم کے مطابق مغربی ذرائع نے محمد بن سلمان کو ہدایت کی ہے کہ وہ منظر عام پر آنے سے پرہیز کریں ۔ شاہی دربار کے ایک باخبر اہلکار کا کہنا ہے کہ الخزامی محل میں فائرنگ کے بعد سعودی ولیعہد محمد بن سلمان پر شدید خوف طاری ہے اور وہ ہر چیز کو اپنے لئے خطرہ تصور کرتے ہیں۔
مغربی ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان کودتا سے بچ گئے ہیں لیکن ان پر گہرا خوف و ہراس طاری ہوگیا ہے۔اور وہ ہر جگہ حاضر ہونے سے گریز کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی دست پروردہ وہابی دہشت گرد تنظیم القاعدہ نے بھی سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کو خـبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سعودی عرب میں گناہوں سے بھرے ہوئےمنصوبوں کو نافذ کرنے سے پرہیز کریں ۔