ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع کپواڑہ کی تحصیل غازی آباد میں آپریشن کے دوران 2 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع کپواڑہ کی تحصیل غازی آباد میں آپریشن کے دوران 2 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر میں بھارتی فوج کا علیحدگی پسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ فوجی آپریشن کے دوران  کپواڑہ میں فائرنگ سے 2 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی ہندوستانی سکیورٹی فورسز نے ضلع کپواڑہ میں آپریشن کے دوران 5  علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا تھا۔