اجراء کی تاریخ: 27 مئی 2018 - 20:33

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ ہندوستان کے دورے پر دہلی روانہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ ہندوستان کے دورے پر دہلی روانہ ہوگئے ہیں۔ ایرانی وزير خارجہ اس سفر میں ہندوستانی حکام کے ساتھ  دو طرفہ تعلقات ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس سے قبل وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا تھا کہ ایرانی وزير خارجہ محمد جواد ظریف  آج رات ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ ہندوستان کے دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ دو طرفہ تعلقات ، علاقائی اور عالمی امور پر ہندوستانی حکام سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔