مہر خبررساں ایجنسی نے اشپیگل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی بقا کے سلسلے میں جرمنی کے کردار پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جرمنی کے ساتھ اقتصادی سفارشات کو منقطع کرنے کی دھمکی دی ہے۔اطلاعات کے مطابق سعودی عرب نے جرمنی کی بڑی کمپنیوں زیمنس اور بایر (دوا ساز کمپنی ) کے بائیکاٹ کی دھمکی بھی دی ہے۔ اشپیگل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے اگر اپنی دھمکیوں پر عمل کیا تو اس سے جرمنی کی ڈیملر کمپنی کو بھی نقصان اٹھانا پڑےگا کیونکہ یہ کمپنی سعودی عرب کے لئے سیکڑوں بسیں بنانے کی سفارش لے چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خارج ہونے کے بعد یورپی ممالک خاص طور جرمنی اس معاہدے کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 26 مئی 2018 - 12:09
سعودی عرب نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی بقا کے سلسلے میں جرمنی کے کردار پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جرمنی کے ساتھ اقتصادی سفارشات کو منقطع کرنے کی دھمکی دی ہے۔