عراقی فضائیہ نے شام کے اندر وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانے پر بمباری کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فضائیہ نے شام کے اندر وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانے پر بمباری کی ہے۔ عراقی فوج نے ایک بیان صادر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عراقی فضائیہ نے ایف سولہ جنگی طیاروں کے ذریعہ شام کے علاقہ ہجین میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے ۔ عراقی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ حملے شامی حکومت کے ساتھ ہم آہنگی اور اس کی اجازت  کے بعد کئے گئے ہیں۔ عراق کا کہنا ہے کہ عراقی عوام کو اب بھی داعش کے واپس لوٹنے کا خطرہ ہے۔