مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے 2 صوبوں میں مختلف مقامات پر طالبان دہشت گردوں کے حملوں میں افغان فورسز کے 22 اہلکار جاں بحق ہو گئے ہیں۔ افغان حکام کے مطابق طالبان دہشت گردوں نے حملے شمالی صوبہ فاریاب اور جنوبی صوبے قندھار میں کیے، فاریاب کے ضلع شیریں تگاب میں طالبان نے گزشتہ شب ایک فوجی اڈے اور 2 چیک پوائنٹس کو نشانہ بنایا جس میں افغان فوج کے 13 اہلکار مارے گئے جبکہ طالبان نے 25 فوجیوں کو یرغمال بھی بنا لیا۔ صوبہ قندھار کے شہر اسپن بولدک میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئےہیں۔ طالبان نے موسم گرما میں دہشت گردانہ حملوں میں شدت لانے کا اعلان کیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 25 مئی 2018 - 12:37
افغانستان کے 2 صوبوں میں مختلف مقامات پر طالبان دہشت گردوں کے حملوں میں افغان فورسز کے 22 اہلکار جاں بحق ہو گئے ہیں۔