ہندوستان کی ریاست تامل ناڈو میں تانبا پگھلانے والی غیر ملکی فیکٹری کی توسیع کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر پولیس کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست تامل ناڈو میں تانبا پگھلانے والی غیر ملکی فیکٹری کی توسیع کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر پولیس کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق تامل ناڈو کے جنوبی ضلع میں برطانوی کمپنی ’ویدانتا‘ کے مقامی کارخانے ’اسٹرلائٹ کاپر‘ کی توسیع کے خلاف 100 روز سے سراپا احتجاج افرادکو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کرتے ہوئے گولیاں برسادیں۔پولیس نے مظاہرین پر براہ راست گولیاں چلائیں اور طاقت کے زور پر منشتر کرنے کے لیے لاٹھی چارج بھی کیا،پولیس کی فائرنگ سے اب تک 9 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ 30 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ ذرائع کے مطابق  ہزاروں افراد فیکٹری کے توسیعی منصوبے کے خلاف احتجاج میں شریک تھے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ فیکٹری آلودگی پھیلا رہی ہے اور ماحول کو خراب کررہی ہے جس کے نتیجے میں ان کا پانی بھی زہریلا ہورہا ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ مظاہرین کی تعداد 20 ہزار سے زائد تھی،