متحدہ عرب امارات میں بھیک مانگنے والے پاکستانیوں کا ایک گروہ پکڑا گیا ہے جو مختلف ریاستوں میں بھیک مانگتے تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں  بھیک مانگنے والے پاکستانیوں کا ایک گروہ پکڑا گیا ہے جو مختلف ریاستوں میں بھیک مانگتے تھے۔اطلاعات کے مطابق شارجہ میں  بھیک مانگنے والے پاکستانیوں کا ایک گروہ پکڑا گیا ہے جو مختلف ریاستوں میں بھیک مانگتے تھے،  شارجہ پولیس کا کہنا ہے کہ گروہ کے 35 فقیروں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں 12 معذور ہیں، ان افراد کو مختلف اوقات میں پاکستان سے خلیجی ریاستوں میں بھیک مشن پر لایا گیا تھا۔بھیک گینگ کو پاکستان سے جانے والے چار افراد چلا رہے تھے۔ گداگر گروہ کے 4 سرغنوں کو عدالت نے ایک ایک سال قید کی سزا سنائی ہے جب کہ ایک مجرم کو ایک لاکھ درہم جرمانہ بھی کیا ہے۔

ان مجرمان کے خلاف اپریل میں انسانی اسمگلنگ کے الزامات کی تفتیش شروع کی گئی تھی اور اب شارجہ کی فوجداری عدالت نے انہیں سزا سنائی ہے۔ سزا کاٹنے کے بعد چاروں پاکستانیوں کو ملک بدر کردیا جائے گا۔