مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میانمار کی سکیورٹی فورسز نے بنگلہ دیش اور میانمار کے درمیان واقع ساحلی پٹی پر پناہ گزین روہنگیا مسلمانوں کو فوری جگہ خالی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق میانمار فوج کی جانب سے لاؤڈ اسپیکر پر جاری اعلانات میں کہا گیا ہے کہ میانمار کا یہ علاقہ فوری خالی کردو ورنہ مقدمے کا سامنے کرنے کے لیے تیار ہو جاؤ۔ روہنگیا کمیٹی کے رہنما کے مطابق میانمار فوج کے اعلانات سے ساحلی پٹی میں مقیم پناہ گزینوں میں سخت تشویش پھیل گئی ہے۔ محمد عارف نامی شخص کا کہنا ہے کہ میانمار فوج نے گزشتہ روز متعدد مرتبہ اعلان کیا اور اگلی صبح بھی اسی پیغام کو دہرایا جس کی وجہ سے کیمپ میں افراتفری پھیل گئی ہے اور لوگ بہت پریشان ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 22 مئی 2018 - 11:08
میانمار کی سکیورٹی فورسز نے بنگلہ دیش اور میانمار کے درمیان واقع ساحلی پٹی پر پناہ گزین روہنگیا مسلمانوں کو فوری جگہ خالی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔