مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اساتذہ کے ایک اجتماع سے خطاب میں امریکہ کی طرف سے مزید اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے رد عمل میں کہا ہے کہ امریکہ کو دنیا کے بارے میں فیصلہ کرنے کا کوئی حق نہیں اور امریکی حکمرانی کا دور ختم ہوگیا ہے۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی قوم گذشتہ 40 برس سے امریکی دھمکیاں سننے کی عادی ہوچکی ہےایرانی صدر حسن روحانی نے امریکہ کی جانب سے ایران پر تاریخ کی سخت ترین اقتصادی پابندی عائد کرنے کی دھمکی پر رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ تمام ممالک آزاد ہیں اور ہم سب اپنی قوم کی مدد سے فیصلے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کون ہوتا ہے ایران یا دنیا سے متعلق کوئی فیصلہ کرنے والا،امریکہ کو دنیا کے بارے میں فیصلہ کرنے کا کوئی حق نہیں اور اس کی حکمرانی کا وقت ختم ہوگیا ہے۔ صدر روحانی نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ امریکی جاسوس ادارے میں عرصہ سے مشغول رہ چکے ہیں اسے ایران کے بارے میں فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکی حکام امریکی عوام کی مشکلات کو حل کرنے پر توجہ دیں اور عالمی امور میںم داخلت کرنے سے گریز کریں۔ دنیا پر امریکی حکمرانی کا دور بہت پہلے ختم ہوچکا ہے۔