مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دبئی کے حکمراں راشد المکتوم نے غیر ملکی کمپنیوں کو سو فیصد حق ملکیت دینے کا اعلان کیا ہے جب کے اس سے قبل سرمایہ کاروں کو صرف 49 فیصد حق ملکیت ملتا تھا۔ اطلاعات کے مطابق دبئی کے حکمراں راشد المکتوم کی سربراہی میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں ویزا پالیسی سے متعلق انقلابی فیصلے کیے گئے ہیں۔ جس کے تحت غیر ملکی کمپنیوں کو سو فیصد ملکیت دے دی جائے گی جب کہ سرمایہ کاروں، سائنس دانوں، ماہرین طب، انجینیئرز، ملازمتیں فراہم کرنے والے ادارے اور تاجروں کو دس سال کا رہائشی ویزا دیا جائے گا۔
اجراء کی تاریخ: 21 مئی 2018 - 15:26
دبئی کے حکمراں راشد المکتوم نے غیر ملکی کمپنیوں کو سو فیصد حق ملکیت دینے کا اعلان کیا ہے جب کے اس سے قبل سرمایہ کاروں کو صرف 49 فیصد حق ملکیت ملتا تھا۔