فرانسیسی سکیورٹی فورسز نے دہشت گردانہ حملے کو ناکام بناتے ہوئے دو مصری بھائیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانسیسی سکیورٹی فورسز نے دہشت گردانہ حملے کو ناکام بناتے ہوئے دو مصری بھائیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ فرانسیسی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ فرانسیسی پولیس اور سکیورٹی دستوں نے دہشت گردانہ حملے کو ناکام بنا کر دو مصری بھائیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔