مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستنای ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی اور پاکستانی فوجیوں کے درمیان سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 پاکستانی شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور 3 بچے شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان رینجرز پنجاب نے بھی ہندوستانی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا ۔ ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
اجراء کی تاریخ: 18 مئی 2018 - 12:46
ہندوستانی اور پاکستانی فوجیوں کے درمیان سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 پاکستانی شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔