مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹوڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کے وحشیانہ اور مجرمانہ قتل عام کے بعد اپنے سفیروں کو واشنگٹن اور تل ابیب سے واپس بلا لیا ہے۔ ترکی نے پیر کے دن غزہ میں 58 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد ترکی میں تین دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔ ترکی نے غزہ میں فلسطینیوں کے بے رحمانہ قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جب تک مسئلہ فلسطین کا کوئی منصفانہ حل نہیں نکالا جاتا تب تک خطے میں امن و صلح کا قیام محض ایک خواب ہوگا۔
ترکی نے تل ابیب سے امریکی سفارتخانہ کی بیت المقدس منتقلی کے عمل کو بھی بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قراردیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ ترکی کے شہر استنبول میں کل پیر کے دن ہزاروں ترک شہریوں نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف مظاہرہ کیا۔