مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگآر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل باقری سے بولیویہ کی فوج کے سربراہ جنرل جمیل بورڈا سوسا نے ملاقات اور گفتگو کی۔۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور دو طرفہ تعاون کے فروغ کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گيا۔ بولیویہ کی فوج کے سربراہ ایرانی وزیر دفاع سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ بولیویہ کی فوج کے سربراہ کل رات تہران پہنچے ۔ جہاں آج وہ ایران کے اعلی فوجی اور سول حکام سے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے سلسلے میں بات چیت اور گفتگو کریں گے۔
اجراء کی تاریخ: 12 مئی 2018 - 10:06
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل باقری سے بولیویہ کی فوج کے سربراہ نے ملاقات اور گفتگو کی۔