مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلیا کے معروف سائنسداں ڈاکٹر ڈیوڈ گوڈال نے سوئزرلینڈ میں 104 سال کی عمر میں خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ گوڈال کو خودکشی میں مدد دینے والے ادارے ایگزٹ انٹرنیشنل کے بانی فلپ نٹسچک نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ آسٹریلوی سائنسدان نے مقامی وقت کے مطابق 10.30 بجے زہر پی کر مو ت کو گلےلگا لیا۔ واضح رہے کہ وہ ایک برس قبل بھی خودکشی کی ناکام کوشش کر چکے تھے جس کے بعد انہوں نے یوتھینزیا طریقہ کار اپنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے چند روز قبل ایک پریس کانفرنس کے ذریعے آ گاہ کیا تھا کہ وہ خودکشی کرنے جا رہے ہیں جس کی وجہ انہوں نے یہ بتائی تھی کہ گزشتہ 2 سال میں میری صلاحیتوں میں کمی آگئی ہے اور گزشتہ 6 برس سے بینائی بھی ختم ہو چکی ہے، چناچہ میں اب اپنی زندگی جاری نہیں رکھنا چاہتا اورخود کشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنا چاہتا ہوں۔
اجراء کی تاریخ: 11 مئی 2018 - 12:59
آسٹریلیا کے معروف سائنسداں ڈاکٹر ڈیوڈ گوڈال نے سوئزرلینڈ میں 104 سال کی عمر میں خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔