رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح تہران میں کتاب کی 31 ویں بین الاقوامی نمائشگاہ کا قریب سے مشاہدہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح  تہران میں کتاب کی 31 ویں بین الاقوامی نمائشگاہ کا قریب سے مشاہدہ کیا۔  اس موقع پر وزیر ثقافت و ارشاد اسلامی عباس صالحی اور دیگر اعلی حکام  بھی  رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ہمراہ موجود  تھے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کتاب کی 31 ویں بین الاقوامی نمائشگاہ کے مختلف حصوں کا قریب سے مشاہدہ کیا اور کتاب کے مختلف ناشرین کے ساتھ براہ راست گفتگو بھی کی ۔