پاکستان کے شہر کوئٹہ میں مارگٹ کے علاقے میں کوئلے کی تین کانیں بیٹھ گئیں جس کے نتیجے میں 6 مزدور جاں بحق ہوگئے جب کہ گیارہ مزدور تاحال پھنسے ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کوئٹہ میں مارگٹ کے علاقے میں کوئلے کی تین کانیں بیٹھ گئیں جس کے نتیجے میں 6 مزدور جاں بحق ہوگئے جب کہ گیارہ مزدور تاحال پھنسے ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں مارگٹ کے علاقے میں کوئلے کی تین کانیں بیٹھ گئیں جس کے باعث کانوں کے اندر کام کرنے والے 23 کانکن پھنس گئے جن میں سے 6 جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینس اور ریسکیواہلکار فوراً موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔