مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فورسز نے ایک آپریشن کے دوران کشمیر یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے 4 طلباء کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر میں ہندوستانی فوج نے چھتہ بل کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران چار نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کردیا۔ چاروں نوجوان مقامی یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھے۔ اس سے قبل اسی علاقے میں ایک واقعے میں بھارتی فوجی کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع تھی۔
کشمیری نوجوانوں کی ہلاکت کے بعد مقامی انتظامیہ نے سری نگر سمیت حساس اضلاع میں انٹر نیٹ سروس بند کردی ہے جب کہ درجنوں مظاہرین کو حراست میں لے کر جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ ہے۔