مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان میں 2013 کے انتخابات میں نواز شریف کو فوج کی مدد حاصل تھی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ بہت سوچ سمجھ کر الزام لگا رہا ہوں کہ 2013 کے انتخابات میں پنجاب کے ایک بریگیڈیئر لیول کے افسر نے نواز شریف کی بہت مدد کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ نواز شریف کی سیاسی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں تو آپ کو پتہ چل جائے گا کہ میں نہیں نواز شریف فوج اور عدلیہ کا لاڈلہ رہا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 3 مئی 2018 - 18:44
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان میں 2013 کے انتخابات میں نواز شریف کو فوج کی مدد حاصل تھی۔