نائیجیریا کے شمال میں ایک مسجد میں دو دھماکوں کے نتیجے میں 20 نمازی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائیجیریا کے شمال میں  ایک مسجد میں  دو دھماکوں کے نتیجے میں 20 نمازی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق شدت پسند تنظیم بوکوحرام کا گڑھ کہلائے جانے والے علاقے موبی بور کی ایک مقامی مسجد کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے، مسجد میں دو زور دار دھماکوں کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں ریاستی پولیس کے ترجمان کے مطابق نماز ظہر کی ادائیگی کے دوران دو دھماکے کیے گئے، پہلا دھماکہ مسجد کے اندر ہوا اور جب نمازی افراتفری کے عالم میں جان بچا کر باہر نکل رہے تھے کہ اس دوران دوسرا دھماکہ ہوگیا۔ واضح رہے کہ نائیجیریا میں عبادت گاہوں اور مذہبی مقامات  پر وہابی دہشت گردوں کے حملے مسلسل جاری ہیں وہابی دہشت گردوں کو امریکہ اور سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔