یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ایک اعلی سیاسی رہنما نے اعلان کیا ہے کہ یمنی قوم امریکہ اور سعودی عرب کے سامنے ہر گز تسلیم نہیں ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ایک اعلی سیاسی رہنما علی القحوم نے اعلان کیا ہے کہ یمنی قوم امریکہ اور سعودی عرب کے سامنے ہر گز تسلیم نہیں ہوگی۔  انصار اللہ کے سیاسی شعبہ کے رکن نے شہید صالح الصماد کی تشییع جنازہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یمنی عوام آخری سانس تک قوم اور ملک کا دفاع جاری رکھیں گے۔ یمن کے سیاسی  رہنماؤں کو نشانہ بنا کر سعودی عرب اپنے شوم اہداف تک نہیں پہنچ سکتا اور یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کی شکست یقینی ہے۔علی القحوم نے کہا کہ صالح الصماد کا فلسطین  کی آزادی پر پختہ یقین تھا اور اس کی شہادت نہ صرف یمن بلکہ پوری عرب قوم کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔