مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف روس، ایران اور ترکی کے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لئے ماسکو روانہ ہوگئے ہیں۔ ماسکو اجلاس میں روس، ایران اور ترکی کے وزراء خارجہ شرکت کریں گے اس اجلاس میں شام کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ماسکو اجلاس گذشتہ نشستوں کے سلسلے کی کڑی ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ روس ، ایران اور ترکی شام میں قیام امن کے سلسلے میں اپنی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 28 اپریل 2018 - 11:21
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف روس، ایران اور ترکی کے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لئے ماسکو روانہ ہوگئے ہیں۔