مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے ساتھ گذشتہ ماہ ملاقات کے بعد وائٹ ہاؤس کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے جوئیں پڑی ہوئی ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس کے اہلکاروں سے کہا کہ محمد بن سلمان جس کرسی پر یا جس فرش پر بیٹھے ہوں اس جگہ کی اچھائی طرح صفائی کرنی چاہیے ممکن ہے اس جگہ محمد بن سلمان کی کوئی جوں باقی رہ گئي ہو۔
ادھر صدر ٹرمپ نے فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے سات ٹریلین ڈالر مشرق وسطی ميں صرف کئے ہیں اور ابھی تک ایک ڈالر بھی وصول نہیں کیا۔ وہاں ایسے ثروتمند ممالک ہیں جنھیں آپ جانتے ہیں ہمیں یہ رقم ان سے وصول کرنی ہے اور ہم عربوں کو مجبور کریں گے کہ وہ اپنی فوج شام روانہ کریں اور ہم اپنی فوج شام سے نکال لیں گے۔