اجراء کی تاریخ: 25 اپریل 2018 - 00:21

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے شام کے امور میں عدم مداخلت پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کا ہرجگہ پیچھا کریں گے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے شام کے امور میں عدم مداخلت پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کا ہرجگہ پیچھا کریں گے۔ حیدر العبادی نے کہا کہ داعش کے خلاف فوجی کارروائی کا سلسلہ جاری رہےگا  اور عراق میں داعش کو پھر سر اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گي۔ انھوں نے کہا کہ شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری شامی حکومت کے تعاون سے جاری رہےگی۔