مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے صوبہ حجہ میں شادی کی ایک تقریب پر سعودی عرب کے وحشیانہ اور مجرمانہ فضائی حملے کے بعد سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے صوبہ حجہ کے عبس علاقہ میں ایک پیٹرول پمپ پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 18 افراد شہید جبکہ 13 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب نے کل صوبہ حجہ میں ایک شادی کی تقریب پر بمباری کرکے اسے عزا میں تبدیل کردیا ہے شادی کی تقریب میں سعودی عرب کے مجرمانہ ہوائی حملے میں 90 یمنی شہید اور زخمی ہوگئے جن مں دلہا اور دلہن بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ ایک ہفتہ میں یمن پر سعودی عرب کی بمباری میں شدت آگئی ہے اور حالیہ تین دنوں میں درجنوں یمنی شہری سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا نشانہ بن چکے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 24 اپریل 2018 - 11:10
یمن کے صوبہ حجہ میں شادی کی ایک تقریب پر سعودی عرب کے وحشیانہ اور مجرمانہ فضائی حملے کے بعد سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے صوبہ حجہ کے عبس علاقہ میں ایک پیٹرول پمپ پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 18 افراد شہید ہوگئے ہیں۔