مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ میں مسلسل چوتھے جمعہ کو بھی ہزاروں فلسطینیوںنے وطن واپسی کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ نہتے مظاہرین پر اسرائیلی فائرنگ سے مزید 2 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق غزہ کی سرحد پر 30 مارچ سے شروع ہونے والے " وطن واپسی مارچ " میں لگاتار چوتھے جمعے بھی ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی احتجاج کررہے ہیں جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہے۔
مظاہرین نے بڑی بڑی پتنگوں کے ساتھ صفحات پر نوٹ بھی لکھ کراڑائی ہیں جس میں صہیونیوں کو فلسطین سے نکل جانے کا کہا گیا ہے،صفحات میں لکھا کہ اسرائیلیوں کے لیے فلسطین میں کوئی جگہ نہیں۔