عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی جنگی طیاروں نے شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

مہر خبـررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی جنگی طیاروں نے شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق عراقی وزیر اعظم کے دفتر کا کہنا ہے کہ شامی حکومت کی موافقت کے بعد عراقی جنگی طیاروں نے شام میں وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ عراق کا کہنا ہے کہ وہابی دہشت گردوں سے اب بھی عراقی حکومت  اور عوام کو خطرات لاحق ہیں۔