اجراء کی تاریخ: 19 اپریل 2018 - 13:35

شام میں امریکی اتحاد کے ہوائی حملے میں 11 شامی شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں امریکی اتحاد کے ہوائی حملے میں 11 شامی شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی جنگی جہازوں نے الحسکہ میں ابو حامضہ گاؤں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 11 شامی شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ جبکہ امریکہ نے دعوی کیا ہے کہ اس حملے میں اس نے داعش دہشت گردوں کو نشانہ بنایا ہے۔