مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے شام پر 105 میزائلوں سے حملہ کیا۔ جبکہ روس کا کہنا ہے کہ شام کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے 71 میزائل حملوں کو فضا میں ناکارہ بنا دیا ۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے شام کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا کہ شام پر حملے کامیاب رہے۔ ڈائریکٹر جوائنٹ چیفس آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل کینتھ میکنزی نے بتایا کہ شام پر کل ایک سو پانچ میزائل داغے گئے اور تمام اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ جبکہ روس اور شام کا کہنا ہے کہ امریکہ کے 71 میزائل حملوں کو نکارہ بنادیا گیا اور امریکہ شام میں اپنے اہداف تک پہنچنے ناکام رہا ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ امیرکہ اور اس کے اتحادی عالمی سطح پر بدامنی اور بد نظمی پھیلا رہے ہیں اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کا ارتکاب کررہے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 16 اپریل 2018 - 01:25
امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے شام پر 105 میزائلوں سے حملہ کیا۔ جبکہ روس کا کہنا ہے کہ شام کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے 71 میزائل حملوں کو فضا میں ناکارہ بنا دیا ۔