مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ کرم ایجنسی میں ایف سی اہلکاروں پر وہابی دہشت گردوں افغان سرحد سے فائرنگ کے نتیجے میں ایف سی کے 2 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کرم ایجنسی میں ایف سی اہلکاروں پر سرحد پار سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایف سی کے 2 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج کی جانب سے کہا گیا کہ ایف سی اہلکار پاک افغان بارڈر پر معمول کی گشت کررہے تھے اور سرحد پر باڑ لگانے کے لئے انتظامات کا جائزہ لے رہے تھے کہ ان پر فائرنگ کی گئی، صورتحال میں بہتری کے لئے عسکری سطح پر رابطہ جاری ہے، ادھرپولیٹیکل حکام کے مطابق فائرنگ افغان صوبہ خوست سے کی گئی اور زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 15 اپریل 2018 - 18:21
پاکستان کے قبائلی علاقہ کرم ایجنسی میں ایف سی اہلکاروں پر وہابی دہشت گردوں افغان سرحد سے فائرنگ کے نتیجے میں ایف سی کے 2 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔