اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے چار فریقی عرب کمیٹی کے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض علاقائی اور عرب ممالک نے امت اسلامی کے مشترکہ دشمن کو فراموش کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگآر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی  نے چار فریقی عرب کمیٹی کے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض  علاقائی اور عرب ممالک نے امت اسلامی کے مشترکہ دشمن کو فراموش کردیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عرب لیگ کے سربراہی اجلاس کے ضمن میں منعقد ہونے والی  4 فریقی کمیٹی کے ایران کے خلاف الزامات  کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے رد کردیا ۔ بہرام قاسمی نے کہا کہ بعض عرب ممالک کے رہنماؤں نے مشترکہ دشمن کو فراموش کرکے اسلامی ممالک میں اختلاف اور دہشت گردی پھیلانے کی ذمہ داری اٹھا لی ہے اور اس سلسلے میں ان کا امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ  تعاون  آشکارا طور پر جاری ہے۔