امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس شام پر امریکی میزائل حملوں کو روکنے کے لئے تیار ہوجائے شام پر امریکی میزائل برسنے والے ہیں۔ شام میں روس کے ہاتھوں امریکہ کے پروردہ وہابی دہشت گردوں کی شکست پر امریکہ کو سخت شرمندگی کا سامنا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں روس کو سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس شام پر امریکی میزائل حملوں کو روکنے کے لئے تیار ہوجائے شام پر امریکی میزائل برسنے والے ہیں۔ شام میں روس کے ہاتھوں امریکہ کے پروردہ وہابی دہشت گردوں کی شکست پر امریکہ کو سخت شرمندگی کا سامنا ہے۔ شام ميں امریکہ  اور اس کے اتحادی دہشت گردوں کے ذریعہ اپنے مذموم مقاصد اور اہداف تک پہنچنے میں ناکام ہوگئے ہیں اور اب وہ مختلف بہانوں کے ذریعہ شام میں براہ راست فوجی حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔