الجزائر میں فوجی اڈے کے قریب فوجی مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں عملے کے 10 افراد سمیت 257 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبـررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ الجزائر میں فوجی اڈے کے قریب فوجی مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار تمام 257 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ الجزائر ذرائع کے مطابق یہ ایک فوجی مسافر بردار طیارہ تھا جو الجزائر کے دارالحکومت کے نزدیک گر کر تباہ ہوا۔ اے ایف پی کے مطابق طیارہ الجزائر کے صوبے بلیدا میں گر کر تباہ ہوا، جس میں 247 فوجی اور عملے کے 10 افراد سوار تھے۔ اطلاعات  مطابق الجزائر کے دارالحکومت سے 20 میل کی دوری پر فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے نے ملٹری بیس کے نزدیک ایئرپورٹ بوفارک سے پرواز بھری تھی کہ اچانک گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار 257 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ واضح  رہے کہ 2014 میں بھی الجزائر کا فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 103 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جو ملکی تاریخ کا بدترین فضائی حادثہ تھا۔