افغانستان کے صوبے ہرات میں دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے ہرات میں دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے ہرات میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 4 بچے بھی شامل ہیں، دھماکے میں 9 بچے زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ بارودی مواد موٹرسائیکل میں ںصب کیا گیا تھا۔