اجراء کی تاریخ: 8 اپریل 2018 - 14:32

برازیل کے سابق صدر لولا ڈی سلوا نے کرپشن کے مقدمے میں پولیس کو گرفتاری دے دی جس کے بعد انہیں جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جرمن خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل کے سابق صدر لولا ڈی سلوا نے کرپشن کے مقدمے میں پولیس کو گرفتاری دے دی جس کے بعد انہیں جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق برازیل کے سابق صدر لولا ڈی سلوا کو کرپشن الزامات ثابت ہونے پر مقامی عدالت نے 12 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ برازیل کے سابق صدر نے گرفتاری سے بچنے کے لیے دو روز سے اسٹیل ورکز یونین بلڈںگ کے دفتر میں پناہ لے رکھی تھی تاہم اب سابق صدر نے خود کو پولیس کےحوالے کردیا ہے۔ برازیل کے 72 سالہ سابق صدر نے عدالت کی جانب سے دی گئی مہلت کے ختم ہونے کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کیا اس موقع ان کی جماعت کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔