جرمنی کے شہرمونسٹر میں ایک وین ڈرائیور نے ہجوم پر گاڑی چڑھادی جس کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کے شہرمونسٹر میں ایک وین ڈرائیور نے ہجوم پر گاڑی چڑھادی جس کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق واقعہ مونسٹر کے گنجان آبادی والے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک وین ڈرائیور نے راہ گیروں پر گاڑی چڑھادی۔ اس واقعہ میں پولیس نے وین ڈرائیور کے ہلاک ہونے کی بھی تصدیق کی ہے۔ پولیس نے واقعہ کو دہشت گردی کا واقعہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آور دہشت گرد نے خود کشی کرلی ہے۔