مہر خبررساں ایجنسی نے الاخباریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ کی سرحد پر اسرائیل کی جمعہ کی فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد شہید ہوگئے ہیں جن میں ایک فلسطینی صحافی بھی شامل ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک صحافی یاسر مرتجی شہید ہوگیا ہے جو عین میڈیا سے تعلق رکھتا تھا۔ فلسطینی حکام کے مطابق غزہ میں جمعہ کو ہونے والی اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد شہید ہوگئے ہیں جبکہ گذشتہ جمعہ سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 30 تک پہنچ گئی ہے۔