پاکستان کے وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وہابی دہشت گردوں کو ملک کے لیے خطرہ نہیں بننے دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرخارجہ خواجہ آصف نے پاکستان میں بین الاقوامی انسداد دہشت گردی فورم سے خطاب میں کہا ہے کہ وہابی دہشت گردوں کو ملک کے لیے خطرہ نہیں بننے دیں گے۔ خواجہ آصف  نے مزید کہا کہ افغانستان میں وہابی دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ہیں اور دہشت گرد وہاں سے پاکستان پر حملے کر رہے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، دہشت گردوں کے خاتمے کے بعد متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام کامیابی سے کیا، دہشت گردی اورانتہاپسندی کےدن ختم ہوگئے،اب ملک ترقی کرےگا۔