مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں داعش کے 4 دہشت گردوں سمیت 25 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔افغان وزارت دفاع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں سکیورٹی فورسز نے وہابی دہشت گردوں کے خلاف درجنوں کارروائیاں کیں، یہ کارروائیاں ننگرہار، کپسیا، غزنی، پکتیا، فریاب،زابل، بلخ اور ہلمند سمیت دیگر صوبوں میں کی گئیں۔
وزارت دفاع کے بیان میں بتایا گیا کہ صوبہ ننگر ہار کے ضلع کھوگانی میں کارروائی کے دوران داعش کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا جب کہ ملک گیر آپریشنز میں مجموعی طور پر25 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا گیا ہے۔