مہر خبررساں ایجنسی نے الایام 24 کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مراکش کے ذرائع ابلاغ نے سعودی عرب اور مراکش کے درمیان سردجنگ کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مراکش سعودی عرب کے فوجی اتحاد سے جلد خارج ہوجائے گا۔ مراکش کے ذریعہ کے مطابق مراکش نے یمن کے خلاف سعودی عرب کے فوجی اتحاد سے نکلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مراکشی ذرائع کے مطابق مراکش اور سعودی عرب کے درمیان سردجنگ 2016 میں اس وقت شروع ہوئی جب سعودی عرب کے کھیل کے وزیر شہزادہ ترکی آل شیخ نے کہا کہ وہ 2026 کے عالمی فٹبال مقابلوں میں مراکش کے حق میں رائے نہیں دیں گے۔ واضح رہے کہ مراکش 2015 میں یمن کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کے اتحاد میں شامل ہوا اور 12 مئی 2015 میں یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ نے صوبہ صعدہ میں مراکش کا ایک جنگی طیارہ بھی سرنگوں کیا تھا جس کے نتیجے میںم راکشی پائلٹ ہلاک ہوگیا تھا۔
اجراء کی تاریخ: 1 اپریل 2018 - 14:19
مراکش کے ذرائع ابلاغ نے سعودی عرب اور مراکش کے درمیان سردجنگ کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مراکش بہت جلد یمن کے خلاف سعودی عرب کے فوجی اتحاد سے خارج ہوجائے گا۔